39 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومتعلیم اور صحت طلبا کیلئےافسوسناک خبرامریکی حکومت نے 15 برس بعد تعلیمی پروگرام بند کردیا

 طلبا کیلئےافسوسناک خبرامریکی حکومت نے 15 برس بعد تعلیمی پروگرام بند کردیا



(انور عباس) یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشن فائونڈیشن پاکستان (یو ایس ای ایف پی) نےگلوبل یو گراڈ پاکستان پروگرام کے اختتام کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت کی اعانت سے چلنے والے تبادلے کے انڈر گریجویٹ پروگرام (گلوبل یوگراڈ)اختتام پذیر ہو گیا ہے اور یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشن فاونڈیشن پاکستان نے باقائدہ اعلان کر دیا ہے۔یہ اعلان یو ایس ای ایف پی نے اپنی ویب سائٹ کے ذریعہ کیا ہے،  یو ایس ای ایف پی نے کہا ہے کہ ہمیں آپ کو بتاتے ہوے افسوس ہو رہا ہےکہ 15 برس بعد پاکستان کے لیے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے, امریکی محکمہ خارجہ نے یو ایس ای ایف پی کو مطلع کیا ہے کہ گلوبل یوگراڈ, پاکستان پروگرام مزید پیش نہیں کیا جاے گا, ہم سمجھتے ہیں کہ یہ خبر جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی کے لیے مایوس کن ثابت ہو سکتی ہے,سالوں میں یوگراڈ پروگرام نے ہزاروں طلباء کو زندگی بدلنے والے تجربات فراہم کئے, یوگراڈ پروگرام نے تعلیمی ترقی, ثقافتی تبادلے اور قیادتی ترقی کو فروغ دیا ہے, ہمیں اس پروگرام کے شرکاء اور ان کمیونیٹیز پر جو اثرات مرتب ہوئے ان پر فخر ہے,ہم خلوص دل سے پروگرام میں آپ کی دلچسپی اور ذاتی و تعلیمی ترقی کے عزم کی تعتیف کرتے ہیں, جب یہ باب بند ہو رہا ہے ہم آپ کو دوسرے تبادلے اور اسکالرشپ کے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دیتے ہیں,ایسے مواقع جو آپ کی خواہشات کے مطابق ہوں, ہم آپ کے علمج اور پیشہ ورانہ سفر میں آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:انسٹاگرام کا استعمال: کم عمر صارفین کیلئے نئی شرط عائد



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات