بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے اپنے گھر ’منت‘ سے نکلنے کے چند دن بعد ہی سپر اسٹار عامر خان نے بھی اپنا پالی ہل گھر خالی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے بعد اب عامر خان بھی باندرہ میں موجود پالی ہل بلڈنگ میں اپنے گھر سے نکل جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنے مشہور بنگلے ’منت‘ کو تزئین و آرائش کے لیے چھوڑا تھا جبکہ عامر خان کی رہائشی بلڈنگ کی بھی بڑے پیمانے پر ری کنسٹرکشن اور رینوویشن ہونے جا رہی ہے۔
ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عامر خان بھی ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع بلڈنگ پالی ہل میں اپنا گھر جَلد خالی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ کنیا کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اس بلڈنگ کی دوبارہ تزئین و آرائش کرنا چاہتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اس عمارت میں کئی اپارٹمنٹس کے مالک ہیں، بلڈنگ کی انتظامیہ دیگر رہائشیوں سمیت عامر خان کو بھی ری ڈیولپمنٹ کے ری ہیب سیکشن میں جگہ دے گی۔
دوسری جانب بلاک بسٹر فلم ’تارے زمین پر‘ کے اداکار نے حال ہی میں باندرہ کی پوش پالی ہل بلڈنگ کے پڑوس میں ایک نئی جائیداد خریدی ہے۔
عامر خان کا یہ نیا اپارٹمنٹ 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ہے۔