39 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسنّی دیول کی فلم جاٹ کا 11 دن میں 100 کروڑ روپے...

سنّی دیول کی فلم جاٹ کا 11 دن میں 100 کروڑ روپے کا بزنس


—فائل فوٹو

سنّی دیول کی فلم جاٹ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی،11 دن میں 100 کروڑ روپے کا سنگِ میل عبور کر لیا۔

سنّی دیول کی نئی فلم جاٹ نے ریلیز کے صرف 11 دنوں میں دنیا بھر میں 102.13 کروڑ بھارتی روپے کا شاندار بزنس کر لیا ہے، فلم کے سازوں نے اس زبردست کامیابی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

فلم جاٹ کی ہدایت کاری گوپی چند مالینینی نے دی ہے اور اسے میتری مووی میکرز اور پیپل میڈیا فیکٹری نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔

یہ فلم 10 اپریل کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔

میتری مووی میکرز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر فلم کی باکس آفس کلیکشن شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عوامی کمرشل سنیما کا جشن جاری ہے، سنگل اسکرینز پر دھوم مچانے والی فلم جاٹ نے دنیا بھر میں 102.13 کروڑ روپے کا مجموعی کاروبار کر لیا ہے۔

فلم میں سنّی دیول کے ساتھ رندیپ ہودا، وینیت کمار سنگھ اور سایامی کھیر نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

فلم کی ایکشن اور جذبات سے بھرپور کہانی نے ناظرین کو خوب متاثر کیا ہے، خاص طور پر سنگل اسکرینز پر فلم کو شاندار پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کے تخلیق کاروں نے گزشتہ ہفتے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے جاٹ کے سیکوئل کی بھی تصدیق کر دی ہے، جس کی تیاریوں پر جلد کام شروع ہونے کی توقع ہے۔

جاٹ کی زبردست کامیابی نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوامی پسند کی کمرشل فلمیں آج بھی سنیما گھروں میں اپنا جادو بکھیرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات