روہت شیٹی نے شاہ رخ خان سے جھگڑے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
فلم ساز روہت شیٹی نے شاہ رخ خان کے ساتھ چنئی ایکسپریس اور دل والے جیسی فلموں میں کام کیا، حال ہی میں اپنے اور شاہ رخ خان کے درمیان مبینہ کشیدگی کی خبروں پر لب کشائی کی ہے۔
چنئی ایکسپریس باکس آفس پر زبردست کامیاب رہی تھی، تاہم دل والے توقعات پر پوری نہ اتر سکی تھی، اسی ناکامی کے بعد دونوں کے تعلقات میں دراڑ کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے روہت شیٹی نے ان افواہوں کی تردید کی۔
انہوں نے کہا کہ نہیں، ایسا کچھ نہیں ہے۔
روہت نے مزید وضاحت کی کہ ہمارے درمیان ایک گہرا احترام ہے، دل والے کے بعد ہم نے اپنی پروڈکشن کمپنی قائم کی اور فیصلہ کیا کہ اب اپنی فلمیں خود بنائیں گے تاکہ نقصان بھی ہو تو ہمارا اپنا ہو، ویسے دل والے میں کوئی خاص نقصان نہیں ہوا تھا۔
روہت شیٹی نے یہ بھی بتایا کہ دل والے نے اوورسیز مارکیٹ میں بہترین بزنس کیا تھا۔
یاد رہے کہ یہ فلم شاہ رخ خان اور گوری خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی تھی اور اس کی ریلیز 19 دسمبر 2015ء کو ہوئی تھی۔
اسی دن سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راؤ مستانی بھی سنیما گھروں میں پیش کی گئی تھی، جس میں دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔