39 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹراج کمار راؤ نے عامر خان کو اہم فلم سے کِک آؤٹ...

راج کمار راؤ نے عامر خان کو اہم فلم سے کِک آؤٹ کر کے جگہ بنا لی


—فائل فوٹو 

بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار راج کمار راؤ نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو آنے والی نئی فلم سے کِک آؤٹ کر کے اپنی جگہ بنا لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مشہور سرکاری وکیل اجول نکم کی زندگی پر بننے والی بائیوپک فلم میں عامر خان اہم کردار ادا کر رہے تھے جسے اب راج کمار راؤ کی جانب سے نبھایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بلاک بسٹر فلم ’گجنی‘ کے اداکار عامر خان پہلے خود وکیل اجول نکم کی بائیوپک کرنے کے خواہش مند تھے مگر اب وہ پروڈیوسر دنیش وجن کے ساتھ مل کر اس بائیوپک فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

اداکار راج کمار راؤ کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ فلم کے ہدایت کار کی خواہش ہے کہ راج کمار راؤ اجول نکم کا کردار ادا کریں کیوں وہ اس کردار کے لیے مکمل طور پر موزوں ہیں۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم اپنے ابتدائی مراحل میں ہے جبکہ اسکرپٹ کو راج کمار کے انداز کے مطابق ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات