پنجاب کے وزیر اوقاف و مذہبی امور چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ درباروں سے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ درباروں پر اے ٹی ایم مشین کی طرز پر پیسوں کے گلے رکھے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام درباروں کےلیے فنڈز کا اجرا کیا ہے، اوقاف کی زمینوں پر قبضہ ختم کروانے کیلئے ٹیم بنا دی ہے، جو اوقاف کی جگہ پر قابضین بیٹھے ہیں انہیں نہیں چھوڑیں گے۔
چوہدری شافع کا کہنا تھا کہ لاہور میں قابضین سے پانچ ایکڑ تین کینال کی اوقاف کی زمین واگزار کروائی ہے، پنجاب بھر میں جہاں قابضین بیٹھے ہیں ان جگہوں کو خالی کروائیں گے۔