30 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومجرم و سزاجائیداد کے تنازعہ پر سگے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

جائیداد کے تنازعہ پر سگے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار



(ارشاد قریشی) مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جائیداد کے تنازعے پر سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم محرم شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم محرم شاہ نے کلہاڑیوں کے وار کر کے اپنے بھائی محبوب شاہ کو شدید زخمی کر دیا تھا، زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا،واقعے کا مقدمہ 5 روز قبل تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا،ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے گئے جس کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزم کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرم;مضر صحت کھانا کھانے سے درجنوں  افراد کی حالت غیر , تعداد 80 سےتجاوز کر گئی



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات