سابق وزیر خارجہ جلیل عباس نے کہا ہے کہ بھارت بغیر کسی ثبوت کے پاکستان الزامات لگانا شروع کردیتا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے کے بعد سے بھارتی میڈیا نے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی ہے۔
اس پر جیل عباس نے کہا کہ کوئی بھی واقعہ ہوتا ہے تو بھارت بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگانا شروع کر دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ایجنسیز مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں، بھارت تو پاکستان میں بھی دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث پایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلگام میں فائرنگ کے واقعے میں 27 سیاح ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے میں نشانہ بننے والے بیشتر سیاحوں کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹک سے ہے۔