30 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ بھابھی نے شوہر کیساتھ ملکر 22 سالہ دیور کا نکاح منگیتر کی...

 بھابھی نے شوہر کیساتھ ملکر 22 سالہ دیور کا نکاح منگیتر کی ماں سے کروا دیا



(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان کو مبینہ طور پر دھوکہ دے کر منگیتر کی 45 سالہ ماں سے شادی کروا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شکایت کنندہ 22 سالہ محمد عظیم میرٹھ کے علاقے برہمپوری کا رہائشی ہے جس نے بتایا کہ اس کی شادی شاملی ضلع کی رہائشی منتشا سے طے کی گئی تھی، یہ رشتہ اس کے بھائی ندیم اور بھابھی شائستہ نے کروایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب 31 مارچ کو منعقد ہوئی، تقریب کے دوران جب نکاح پڑھایا جا رہا تھا تو مولوی نے دلہن کا نام طاہرہ لیا، جب رخصتی کے وقت عظیم نے دلہن کا گھونگھٹ اٹھایا تو یہ انکشاف ہوا کہ وہ منتشا نہیں بلکہ منتشا کی 45 سالہ بیوہ ماں تھی جو دلہن کے روپ میں موجود تھی،عظیم نے دعویٰ کیا کہ نکاح کے وقت تقریباً 5 لاکھ روپے کا لین دین بھی ہوا تھا۔

جب عظیم نے اس دھوکہ دہی پر احتجاج کیا تو اس کے بھائی اور بھابھی نے مبینہ طور پر اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے معاملہ اٹھایا تو اس پر جھوٹا عصمت دری کا مقدمہ درج کروا دیا جائے گا، بعد ازاں عظیم نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔

برہمپوری کے سرکل آفیسر سومیہ استھانہ نے بتایا کہ فریقین کے درمیان صلح ہو گئی ہے، عظیم نے اپنی شکایت واپس لے لی ہے اور اس نے مزید کسی قانونی کارروائی کو آگے بڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 25 منزلہ عمارت سے گر کر کرشماتی طور پر بچ جانے والی بچی



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات