30 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومخاص رپورٹبڑی سیاسی شخصیت کا انتقال ہوگیا

بڑی سیاسی شخصیت کا انتقال ہوگیا



(ویب ڈیسک) مشہور لاطینی امریکی ادیب، نوبیل انعام یافتہ سیاسی شخصیت ماریو ورگاس یوسا 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 ان کے اہلِ خانہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ ماریو یوسا اتوار کے روز لیما، پیرو میں اپنے اہلِ خانہ کے درمیان پُرسکون انداز میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔

 ورگاس یوسا کو لاطینی امریکہ کے ادبی بوم  کے اہم ترین ادیبوں میں شمار کیا جاتا ہے،انہوں نے طاقت، کرپشن اور آمریت کے موضوعات پر کئی یادگار ناول لکھے۔

یوسا نے صرف ادبی دنیا ہی نہیں بلکہ سیاست میں بھی قدم رکھااور 1990 میں پیرو کے صدارتی انتخابات میں امیدوار بنے،تاہم انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا،بعدازاں انہوں نے ہسپانوی شہریت اختیار کر لی۔

ان کی ادبی زندگی 50 سالوں پر محیط رہی،ان کا پہلا ناول 1963 میں شائع ہوا، جس نے پیرو میں خاصا تنازع کھڑا کر دیا،وہ طویل عرصے تک سپین، فرانس، برطانیہ اور میڈرڈ میں مقیم رہے۔

2010 میں انہیں ادب کا نوبل انعام ملا، جسے انہوں نے “ایک ہفتے کی پریوں کی کہانی اور ایک سال کا خواب” قرار دیا،نوبیل انعام ملنے کے بعد انہوں نے میڈیا، سیاست اور دنیا بھر کے ادبی میلوں میں بھرپور شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:والدین علیحدگی کے باوجود دوست تھے،والد ہی والدہ کو ہسپتال لیکرگئے: بیٹی نور جہاں

ان کی ذاتی زندگی بھی خبروں میں رہی،انہوں نے اپنی پہلی بیوی سے طلاق کے بعد اپنی کزن پاتریشیا یوسا سے شادی کی، جن سے ان کے تین بچے ہوئے، 2015 میں انہوں نے سپین کی مشہور سماجی شخصیت اور گلوکار انریک اگلیسیاس کی والدہ، ایزابل پریسلر کے ساتھ تعلق قائم کیا جو 2022 میں ختم ہو گیا۔

یوسا کی آخری کتاب Le dedico mi silencio 2023 میں شائع ہوئی، جسے انہوں نے اپنی آخری تصنیف قرار دیا،وہ فرانسیسی اکیڈمی کے بھی رکن بنے، حالانکہ انہوں نے کبھی فرانسیسی زبان میں کوئی کتاب نہیں لکھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات