محکمۂ خزانہ خیبر پختون خوا نے بجٹ کی تیاری کے پیشِ نظر دفتری اوقاتِ کار میں تبدیلی کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
محکمۂ خزانہ خیبر پختون خوا کے اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعے تک اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔
دوسری جانب لیٹ سٹنگ کے اوقاتِ کار شام 5 بجے سے رات 7 بجے یا رات 7 بجے سے رات 9 بجے تک ہوں گے۔
ضرورت پڑنے پر ملازمین ہفتے اور اتوار کو بھی ڈیوٹی دیں گے۔
ہفتے اور اتوار کو ڈیوٹی شفٹ 9 بجے صبح سے شام 5 بجے تک ہو گی۔
اوقاتِ کار میں تبدیلی کا اطلاق 21 اپریل سے ملازمین اور افسران پر ہو گا۔