(روزینہ علی) ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن نور زمان کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات،پاک فضائیہ کے سربراہ نے شاندار کامیابی پر نور زمان کو مبارکباد دی۔
تفصیلات کےمطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر پاکستان جو کہ اسکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نےنور زمان کی جیت کو پوری قوم کیلئے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نور زمان کی یہ کامیابی پاکستان اسکواش کیلٸے ایک نئے روشن دور کی نوید ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نوجوان ٹیلنٹ کو منظم تربیت،پیشہ ور کوچنگ سمیت ہرمکن سپورٹ فراہم کرے گی۔ اس موقع پر ائیر چیف مارشل کی متعلقہ اداروں کو نور زمان کو آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کیلئے مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن نور زمان نے چیف آف ایئر اسٹاف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ