32 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹامر خان کی بارش میں ڈانس ویڈیو پر تنقید

امر خان کی بارش میں ڈانس ویڈیو پر تنقید


ادکارہ امر خان کی بارش میں ڈانس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا طوفان برپا کر دیا۔

اداکارہ، ماڈل اور مصنفہ امر خان نے اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ رقص سے بھی مداحوں کے دل جیتے ہیں، فلم دم مستم کی مصنفہ اور ہیروئن امر خان مختلف تقاریب، خاص طور پر ساتھی فنکاروں کی شادیوں میں رقص کرتے ہوئے دیکھی گئی ہیں جہاں ان کے جذبے اور جوش کو خوب سراہا گیا۔

حال ہی میں اسلام آباد میں ہونے والی ژالہ باری اور بارش کے دوران امر خان کو اپنے گھر کے صحن میں مشہور دُھن لور لور اے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا، وہ بغیر میک اپ اور پی جے (پاجامہ شرٹ) میں رقص کر رہی تھیں، انہوں نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو ملا جلا ردعمل ملا، کچھ صارفین نے ان کے انداز کو سراہا اور اسے ایک قدرتی، خوشی سے بھرپور لمحہ قرار دیا، وہیں کچھ نے تنقید کا رخ اپنایا، ایک صارف نے لکھا جو چیز سیکھنی نہ ہو، وہ کرنی بھی نہیں چاہیے، جبکہ ایک اور نے کہا کہ ایسے کپڑوں میں رقص نہیں کرنا چاہیے تھا، ایک تبصرہ کچھ یوں تھا کہ ڈانس بہت ہی بُرا تھا۔

گو کہ کچھ لوگوں نے ویڈیو کو مزاحیہ انداز میں لیا، لیکن بہت سے مداحوں نے امر خان کے خوش باش اور بے ساختہ انداز کو سراہتے ہوئے ان کی خود اعتمادی کو سراہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات