افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت کینیڈا بھیجے جانے والے کنٹینر سے 2600 کلو گرام افیون برآمد کر لی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق انسدادِ منشیات فورس نے کراچی پورٹ پر ساؤتھ ایشیاء پاکستان ٹرمینل پر سامان کی تلاشی کے دوران افیون برآمد کر لی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 1816 میں سے 260 کارٹن میں افیون برآمد ہوئی۔
منشیات کو کشمش میں اس طرح ملایا گیا تھا کہ رنگ اور شکل ایک جیسی لگ رہی تھی۔
کنٹینر کا سامان قندھار میں افغان کسٹم حکام نے کلیئر کیا جو کینیڈا بھیجا جانا تھا۔
یہ شپمنٹ قندھار سے کینیڈا میں ایک کمپنی کے لیے بک کرائی گئی تھی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔