30 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومتجارتی خبریںاسٹاک مارکیٹ میں پھر تیزی ڈالر بھی سستا

اسٹاک مارکیٹ میں پھر تیزی ڈالر بھی سستا



(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 18 ہزار کی حد کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 840 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 156 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  گھی سستا ہو گیا

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 17 ہزار 316 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق قیمت میں کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات