36 C
Lahore
Monday, April 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںہدف قومی ٹیم میں صرف واپسی نہیں مستقل جگہ بنانا ہے، صاحبزادہ...

ہدف قومی ٹیم میں صرف واپسی نہیں مستقل جگہ بنانا ہے، صاحبزادہ فرحان


اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نےحالیہ پرفارمنس بین الاقوامی کرکٹ میں منتقل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں 29 سالہ کرکٹر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اور نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میںجو شاندار پرفارمنس دی وہ بین الاقومی کرکٹ میں منتقل کرنے کےلیے پرعزم ہوں۔

صاحبزادہ فرحان نے واضح کیا کہ ان کا ہدف محض قومی ٹیم میں واپسی نہیں بلکہ ٹیم میں مستقل جگہ بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا مقصد صرف ایک دو میچز کھیلنے کےلیے کم بیک کرنا نہیں بلکہ میں جب بھی قومی ٹیم میں واپس آؤں، اپنی جگہ مستقل بنانا اور لمبے عرصے کھیلنا چاہتا ہوں۔

اوپننگ بیٹر نےگزشتہ نیشنل ٹی20 کپ میں 7 اننگز میں 605 رنز بنائے تھے، جن میں 3 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں شامل تھیں ، یہی کارکردگی پی ایس ایل ڈرافٹ میں نظر انداز کیے جانے کے بعد ان کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ میں جگہ بنانے کا سبب بنی۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ نیشنل ٹی20 میں ابتدائی سنچری نے انہیں بہت اعتماد دیا،میرا ہدف یہی تھا کہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھا کر پی ایس ایل ٹیموں کی توجہ حاصل کروں۔

انہوں نےصرف ڈومیسٹک پرفارمر ہونے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ میں صرف ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں رنز کرتا ہوں لیکن پی ایس ایل میں میری پرفارمنس ان کو خاموش کرنے کیلئے کافی ہونی چاہئے کیونکہ پی ایس ایل ایک ٹاپ لیگ ہے اور یہاں کی پرفارمنس بہت زیدہ اہمیت رکھتی ہے۔

صاحبزادہ فرحان نے قومی ٹیم میں اوپنر کے طور پر اپنی جگہ بنانے میں چیلنجز کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں بہت سے باصلاحیت اوپنرز موجود ہیں لیکن کسی کھلاڑی کو صرف دو تین میچز کی بنیاد پر نہیں جانچنا چاہیے مستقل چانسز اور پھر کارکردگی ہی آپ کو ٹیم میں جگہ دلا سکتی ہے ۔

فرحان نے پی ایس ایل میں مزید سنچریاں بنانے کا عزم بھی ظاہر کیااور کہا کہ ’میری کوشش ہے کہ اس پی ایس ایل میں کم از کم ایک دو مزید سنچریاں اسکور کروں تاکہ سال میں سب سے زیادہ سنچریز کا ریکارڈ بنے ، میں ایک دو اننگز کے بعد اطمینان نہیں کرتا ، میں چاہتا ہوں کہ اپنی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کروں۔

انہوںنے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں دباؤ ہوتا ہے، لیکن انہوں نے اس چیلنج کے لیے خود کو تیار کر لیا ہے اور ان کا فوکس فوکس صرف اپنی کارکردگی پر ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات