29 C
Lahore
Monday, April 21, 2025
ہومتجارتی خبریںڈالر کی اونچی اڑان روپیہ ہو انڈھال

ڈالر کی اونچی اڑان روپیہ ہو انڈھال



(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا، سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کامثبت اختتام ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر15 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 280.72 روپے سے بڑھ کر 280.87 روپے پر بند ہوا۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر6 پیسے مہنگا ہوکر 282.33 روپے ،یورو 4.48 روپے مہنگاہوکر 325.94 روپے  ،برطانوی پاؤنڈ 3.37 روپے مہنگا ہوکر 378.44 روپے  ،یو اے ای درہم 10 پیسے کمی سے 77.02 روپے ،سعودی ریال13 پیسے مہنگا ہوکر 75.37 روپے پر پہنچ گیا۔

ادھرہنڈریڈ انڈیکس میں1ہزار 67 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،ہنڈریڈ انڈیکس 1لاکھ 18 ہزار 383کی سطح پربند ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 36ارب روپے سے زائدمالیت کے 67کروڑ سے زائد شیئرزکاکاروبارہوا،سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر449کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبارہوا،سٹاک مارکیٹ میں 251کمپنیوں کے شیئرزمیں تیزی اور 157کمپنیوں کے شیئرزمیں مندی رہی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے کونسے وکلا ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات