بیجنگ(جنگ نیوز)چینی سٹیلائٹ کمپنی چانگ گوانگ نے یمنی حوثیوں کو انٹیلی جنس فراہم کرنے کا امریکی الزام مستردکردی، امریکا نے الزام عائد کیا تھا کہ امریکی بحری جہازوں پر حملوں کیلئے چینی کمپنی حوثیوں کوسیٹلائٹ سے مدد فراہم کررہی ہے۔ا گلوبل ٹائمز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے الزام لگایا ہے کہ چانگ گوانگ سٹیلائٹ ٹیکنالوجی ایرانی نواز یمنی حوثیوں کو مواصلاتی خاکوں کے ذریعہ حوثیوں کو انٹیلی جنس فراہم کررہی ہیں یہ معلومات مواصلاتی سیارے سےارسال خاکوں کے ذریعہ دی جارہی ہیں ۔ جس کا نشانہ بحیرہ احمر سے گذرنے والے امریکی اور اتحادی ممالک کے بحری جہاز ہیں جو جواسرائیل سے تجارت کرتے ہیں۔ جواب میں چینی کمپنی نے امریکی الزامات کو مستردکردیا اور انہیں من گھڑت قراردیا اور کہا کہ اسکا ایران یاحوثیوں سے کوئی کاروباری تعلق نہیں ہے۔