کسٹم ٹیرف کے معاملے پر چین اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ کی وجہ سے چینی ایئر لائن کے لیے تیار کیا گیا طیارہ بوئنگ کمپنی کو واپس کر دیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کسٹم ٹیرف کے معاملے پر شروع ہونے والا معاملہ اب بڑی ایوی ایشن کمپنیوں کو متاثر کرنے لگا، اس عالمی ماحول میں چینی ایئر لائن کے لیے تیار ہونے والا بوئنگ کمپنی کا طیارہ 737 میکس امریکا میں بوئنگ فیلڈ پر واپس پہنچ گیا۔
رواں ماہ امریکی صدر کی جانب سے چینی درآمدات پر بنیادی کسٹم ٹیرف 145 فیصد کر دیا ہے، جس کے جواب میں چین نے امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف لاگو کر دیا ہے۔
یہ بوئنگ 737 میکس چین کے شہر روشان میں واقع بوئنگ کے مرکز پر تیار ہو رہے تھے اور آخری مراحل کی تکمیل کے بعد چینی ایئر لائن کے سپرد کیے جانے تھے۔
نئے ٹیکس ٹیرف کی وجہ سے بوئنگ 737 میکس جیسے طیاروں کی فراہمی پر اثر پڑ سکتا ہے، اس طیارے کی مارکیٹ ویلیو 5 اشاریہ 5 کروڑ ڈالرز بتائی جاتی ہے۔