کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اظہار افسوس کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں پوپ فرانسس کو جوار رحمت میں جگہ عطا ہونے، پوپ فرانسس اور ان کے چاہنے والوں پر خدا کی رحمت ہونے کی دعا کی۔
کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس خورخے ماریو برگولیو 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ اس حوالے سے ویٹی کن سٹی نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے، وہ طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔
انہیں 14 فروری کو سانس کی شدید تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔