26 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپشاور زلمی پی ایس ایل 10 میں کافی مضبوط ٹیم ہے: بابر...

پشاور زلمی پی ایس ایل 10 میں کافی مضبوط ٹیم ہے: بابر اعظم


پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم—فائل فوٹو

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل 10 میں کافی مضبوط ٹیم ہے، پشاور زلمی نے کمزور ایریا کو مضبوط کرنے کی کوشش کی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی نے بولنگ مضبوط کی ہے، بیٹنگ کو بھی بہتر کیا ہے، غیر ملکی کھلاڑی بھی اچھے فنیشر ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس یل میں جس ٹیم کے پاس مقامی کھلاڑی اچھے ہوتے ہیں وہ اچھی ٹیم ہوتی ہے، ہمارے پاس مقامی کھلاڑیوں کا اچھا بینچ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مقامی کھلاڑیوں کو پلان دینا اور اس پر عمل درآمد کرنا ہو گا، ایمرجنگ کھلاڑیوں کو سینئر کے ساتھ ڈرسنگ روم شیئر کرنے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات