26 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیواٹس ایپ کا نیا ٹرانسلیشن فیچر اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں متعارف

واٹس ایپ کا نیا ٹرانسلیشن فیچر اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں متعارف



(ویب ڈیسک)واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں چیٹ میسجز اور چینل اپ ڈیٹس کے ٹیکسٹ کا ترجمہ کرنے والا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس پر گزشتہ سال سے کام جاری تھا۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال کچھ بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں اسے دیگر بیٹا صارفین تک بتدریج توسیع دی جائے گی۔

یہ فیچر اسپینش، عربی، ہندی اور روسی زبانوں کے ترجمے کو سپورٹ کرتا ہے۔

اس کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ ترجمے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہوگی اور صارفین کو صرف مطلوبہ زبان کا لینگوئج پیک ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا جس کے بعد وہ آف لائن بھی پیغامات کا ترجمہ کر سکیں گے۔

یہ لینگوئج پیک خودکار طور پر زبان کی شناخت کرکے آنے والے پیغامات کا ترجمہ بھی کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کہا ں کہاں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

صارفین کو اس فیچر کو خود ان ایبل کرنا ہوگا جس کے لیے انہیں واٹس ایپ کی سیٹنگز میں چیٹ سیکشن میں جا کر اسے فعال کرنا ہوگا، وہاں وہ یہ بھی منتخب کر سکیں گے کہ کس زبان کے میسجز کا خودکار ترجمہ کرنا ہے۔

یہ فیچر ون آن ون اور گروپ چیٹس دونوں کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

اگر صارف خودکار ترجمہ نہیں چاہتے تو وہ میسج آپشنز میں جا کر “ٹرانسلیٹ” پر کلک کرکے دستی طور پر ترجمہ کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ یہ ترجمہ ڈیوائس پر لائٹ ویٹ لینگوئج پیکس کے ذریعے کرے گا اس لیے صارفین کو اس پر مکمل بھروسا نہیں کرنا چاہیے تاہم، واٹس ایپ صارفین کے فیڈ بیک کی روشنی میں ترجمے کے معیار کو بتدریج بہتر بنانے پر کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ،9افراد جاں بحق، کتنے پاکستانی شامل؟مدینہ سے اہم خبرآ گئی
 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات