33 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومانٹرٹینمنٹوانی کپور کیساتھ کام کا تجربہ کیسا رہا؟ فواد خان نے بتا...

وانی کپور کیساتھ کام کا تجربہ کیسا رہا؟ فواد خان نے بتا دیا


— اسکرین گریب

پاکستانی انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان نے بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شیئر کر دیا۔

ہفتے کی شب دبئی کے گلوبل ویلج میں منعقدہ میوزک لانچ ایونٹ کے موقع پر فواد خان نے حاضرین سے دل کی باتیں کیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خوب صورت بلکہ خوب سیرت فلمی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، فلم کی ہیروئن وانی کپور بھی ایسی اداکارہ ہیں جن سے کام کے ساتھ اچھی گپ شپ رہی۔

فلم ’عبیر گلال‘ کے میوزک لانچ کے دوران انہوں نے کہا کہ فلموں میں سادگی ضروری ہے تاکہ ناظرین محظوظ ہوں اور ذہنی الجھن کا شکار نہ ہوں۔

لندن میں فلمائی گئی رومانوی کامیڈی فلم میں فواد خان عبیر سنگھ کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ ان کے مدِمقابل وانی کپور جلوہ گر ہیں۔

فلم کی کہانی ایک آزاد مزاج لڑکی گلال بجاج اور عبیر سنگھ کی محبت کی داستان کے گرد گھومتی ہے۔

رومانوی کامیڈی فلم ’عبیر گلال‘ 9 مئی کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہو گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات