29 C
Lahore
Monday, April 21, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعامر خان نے پہلی مرتبہ ’ستارے زمین پر‘ میں اپنے کردار کی...

عامر خان نے پہلی مرتبہ ’ستارے زمین پر‘ میں اپنے کردار کی تفصیلات بتادیں


فوٹو: سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ میں اپنے کردار کے بارے میں لب کشائی کردی۔ 

بالی ووڈ اداکار عامر خان، جو چین میں بھی مداحوں کی بڑی تعداد رکھتے ہیں، حال ہی میں مکاؤ کامیڈی فیسٹیول میں شرکت کے لیے چین گئے۔

اس موقع پر انہوں نے ایک چینی فین کلب سے گفتگو کے دوران اپنی آنے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہ یہ اسپینش فلم کا بھارتی ایڈاپٹیشن ہے۔ 

عامر کا کہنا تھا کہ یہ فلم اسپینش فلم چیمپئنز کا ری میک ہے اور اس میں وہ ایک ’بدتمیز‘ باسکٹ بال کوچ کا کردار نبھا رہے ہیں۔

عامر خان نے بتایا کہ ’ستارے زمین پر‘ تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ یہ فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئل ہے لیکن موضوعی طور پر یہ اس سے کئی قدم آگے ہے۔ یہ ان لوگوں کے بارے میں ہے جو مختلف صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ یہ محبت، دوستی اور زندگی کے بارے میں ہے۔ ’تارے زمین پر‘ نے لوگوں کو رُلایا تھا، لیکن یہ فلم ہنسائے گی۔ یہ ایک کامیڈی فلم ہے، تاہم اس کا موضوع وہی ہے۔

اپنے کردار کی وضاحت کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ ’تارے زمین پر‘ میں میرے کردار نکمبھ کی شخصیت نہایت حساس تھی لیکن اس فلم میں میرا کردار گلشن ہے جو نکمبھ کے بالکل برعکس ہے۔ وہ بہت بدتمیز ہے سیاسی طور پر غلط باتیں کرتا ہے، سب کی بےعزتی کرتا ہے۔ اپنی بیوی اور ماں سے جھگڑتا ہے، اپنے سینئر کوچ سے مارپیٹ کرتا ہے۔ وہ اندر سے ایک الجھا ہوا انسان ہے۔

عامر خان نے مزید بتایا، ’کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ شخص بدلتا ہے۔ فلم میں شامل دس افراد، جن میں کچھ ڈاؤن سنڈروم، آٹزم اور دیگر مختلف صلاحیتوں کے حامل ہیں، اسے سکھاتے ہیں کہ ایک اچھا انسان بننے کا اصل مطلب کیا ہے۔‘

فلم ’ستارے زمین پر‘ کی ہدایتکاری آر ایس پراسانا نے کی ہے، جبکہ فلم میں عامر خان کے ساتھ جنیلیا ڈی سوزا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات