29 C
Lahore
Monday, April 21, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشبانہ اعظمی ریکھا کا مداح کے ساتھ رویہ دیکھ کر کیوں حیران...

شبانہ اعظمی ریکھا کا مداح کے ساتھ رویہ دیکھ کر کیوں حیران رہ گئیں؟


—فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا ہے کہ اداکارہ ریکھا کا ایک مداح کے ساتھ رویہ دیکھ کر میں حیران رہ گئی۔

بالی ووڈ کی دو سینئر اور باصلاحیت اداکارائیں شبانہ اعظمی اور ریکھا برسوں پرانی دوستی کا رشتہ رکھتی ہیں، شبانہ اعظمی کئی مواقع پر ریکھا کے ساتھ بیتے لمحات کو محبت سے یاد کر چکی ہیں، حال ہی میں فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شبانہ اعظمی نے ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا ہے۔

شبانہ اعظمی نے بتایا کہ وہ اور ریکھا ایک فلائٹ میں سفر کر رہی تھیں اور آپس میں خوش گپیوں میں مصروف تھیں کہ اچانک ایک مداح نے ریکھا سے آٹوگراف کی درخواست کی۔

شبانہ اعظمی نے واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ ریکھا کے ساتھ میرے کئی یادگار لمحات ہیں، لیکن ایک واقعہ مجھے آج بھی بہت واضح طور پر یاد ہے، ہم دونوں جہاز میں ہنس ہنس کر باتیں کر رہی تھیں، تبھی ایک شخص نے آ کر کہا میڈم، کیا آپ آٹوگراف دے سکتی ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ اچانک ریکھا کے چہرے پر ایک سنجیدی آ گئی، انہوں نے مداح سے کہا کہ میں بات کر رہی ہوں، کیا آپ تھوڑی دیر انتظار کر سکتے ہیں؟ یہ دیکھ کر میں حیران رہ گئی کہ ایک اسٹار کو کس خوبصورتی سے اپنا رویہ سنبھالنا آنا چاہیے، ریکھا ہمیشہ بہت محبت بھری اور گرمجوش رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ریکھا اور شبانہ اعظمی نے ایک ہی بھول اور رام تیرے کتنے نام جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات