کراچی:
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ کئی روز سے تاحال جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان برقرار رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی مزید 15پیسے کے اضافے سے 280روپے 86پیسے پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 6 پیسے کے اضافے سے 282روپے 33پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔