35 C
Lahore
Monday, April 21, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ’جیو نیوز‘ میں بطور اینکر پہلی تنخواہ کتنی تھی؟ رابعہ انعم نے...

’جیو نیوز‘ میں بطور اینکر پہلی تنخواہ کتنی تھی؟ رابعہ انعم نے بتا دیا


—فائل فوٹو 

’جیو نیوز‘ کی سابق نیوز اینکر رابعہ انعم نے بطور نیوز اینکر اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل پر گزشتہ ماہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے فرائض انجام دینے والی رابعہ انعم نے حال ہی میں جیو پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔

رابعہ انعم نے انٹرویو کے دوران مختلف سوالات کے جواب اور دلچسپ موضوعات پر بات کی۔

انٹرویو کے دوران رابعہ انعم نے بتایا کہ میں نے 12 ماہ کے دوران 13 کلو وزن کم کیا ہے، انہوں نے مکمل ڈائیٹ پلان بھی تفصیل کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

اس دوران سابقہ نیوز اینکر نے اپنے کیریئر کے دوران پڑھی جانے والی دلخراش واقعات کی بریکنگز اور ہونے والے ’بلوپرز‘ کے دلچسپ قصے بھی سنائے۔

رابعہ انعم نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے شناخت دینے والا چینل ’جیو نیوز‘ ہے، جو میرا اسکول تھا، میں نے جو سیکھا یہیں سے سیکھا تھا، میں نے ’جیو نیوز‘ سے اینکرنگ کا سفر شروع کیا تھا، اس چینل نے ناصرف مجھے شہرت دی بلکہ مجھے ایک مشہور شخصیت بھی بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے جیو نیوز کے ساتھ بطور نیوز اینکر 2012ء میں سفر شروع کیا تھا، 2018ء میں، میں نے ’جیو نیوز‘ کو خیرباد کہا تھا، آج بھی شاپنگ مالز یا ایئرپورٹ پر مجھے مداح روک کر کہتے ہیں کہ ہم آپ کا نیوز بلیٹن بہت شوق سے سنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالانکہ میں اب نیوز نہیں پڑھتی مگر میں لوگوں کی یادوں میں آج بھی نیوز اینکر ہوں اور سب ’جیو نیوز‘ کی وجہ سے ہوا۔

رابعہ انعم نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میری بطور نیوز اینکر سیلری 50 ہزار روپے تھی، مجھے 40 ہزار روپے کا کہا گیا تھا جس پر میں نے سیلری بڑھانے کا کہا تو انہوں نے میری سیلری 50 ہزار روپے کر دی، اس پر میں بہت زیادہ خوش تھی اور میرے دل میں لڈو پھوٹ رہے تھے۔

انٹرویو کے دوران سوالات کے جواب میں رابعہ انعم نے بطور نیوز اینکر اپنی آخری سیلری بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ نیوز اینکرز کی سیلری لاکھوں میں ہوتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات