24 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومخاص رپورٹبھارتی خاتون نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے اپنا کمرہ...

بھارتی خاتون نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے اپنا کمرہ سجالیا


کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت سے تعلق رکھنے والی کاروباری خاتون اور اے آئی کی شوقین کامیا گپتا نے اپنے کمرے کی تزئین و آرائش کےلیے چیٹ جی پی ٹی کو انٹیریئر ڈیزائنر بنا لیا۔

انہوں نے اس پورے عمل کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح ایک سادہ چیٹ کے ذریعے ان کا خوابوں کا کمرہ حقیقت بن گیا۔

کامیا نے چیٹ جی پی ٹی کو پہلا پرامپٹ دیا، “مجھے دیوار کو دوبارہ پینٹ کرنا ہے تاکہ وہ لکڑی کے فرش سے میل کھائے لیکن میں چاہتی ہوں کہ کمرہ منفرد اور فریمز سے بھرا ہو۔ کیا تجویز ہے؟” جس پر اے آئی نے earthy tones اور جدید ترتیب کی مشورے دیے۔

بعدازاں چیٹ جی پی ٹی نے لائٹ فکسچر، آرٹ ورک اور حتیٰ کہ نیون سائنز سے متعلق بھی تجاویز دیں، جنہیں کامیا نے حتمی ڈیزائن میں شامل کیا۔

ویڈیو کے اختتام پر جب کامیا نے کمرہ اپنے والدین کو دکھایا تو وہ حیرت زدہ رہ گئے۔ سوشل میڈیا صارفین بھی اس تخلیقی استعمال سے متاثر ہوئے اور کامیا کے صبر و شوق کی داد دی۔

انہوں نے لکھا، “سچ کہوں تو، اے آئی خطرناک ضرور ہو سکتا ہے، مگر یہ بےحد شاندار بھی ہے!”



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات