26 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹایک فلم کے 200 کروڑ لینے والا بھارتی ہدایتکار کون؟ یہ کرن...

ایک فلم کے 200 کروڑ لینے والا بھارتی ہدایتکار کون؟ یہ کرن جوہر، روہیت شیٹی، راجکمار ہیرانی نہیں


علامتی فوٹو

بھارت میں اکثر فلمی پوسٹرز اور پروموشنز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکاروں کو ہی نمایاں کیا جاتا ہے۔ بڑی فلموں میں اسٹار پاور ہی زیادہ تر شائقین کو سنیما گھروں کی طرف کھینچتی ہے اسی لیے یہ اداکار بھاری معاوضے بھی وصول کرتے ہیں۔

تاہم کچھ ہدایتکار ایسے بھی ہیں جن کی مقبولیت اور اثر و رسوخ اداکاروں سے کسی طور کم نہیں۔ ان میں ایک ایسا ہدایتکار بھی ہے جو معاوضے کے لحاظ سے سپر اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ چکا ہے۔

تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور ہدایتکار ایس ایس راجامولی اس وقت بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فلمساز ہیں۔

آئی ایم ڈی بی (IMDb) کے مطابق راجامولی ہر فلم کےلیے تقریباً 200 کروڑ روپے چارج کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس رقم میں ان کی پیشگی فیس، منافع کا حصہ اور فلم کے رائٹس کی فروخت پر ملنے والا بونس شامل ہوتا ہے۔

فلم جتنی زیادہ کماتی ہے، ان کا حصہ اتنا ہی بڑھتا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلم آر آر آر کےلیے بھی ان کا معاوضہ تقریباً 200 کروڑ روپے تھا۔

ایس ایس راجامولی - فائل فوٹو
ایس ایس راجامولی – فائل فوٹو

یہ بھاری معاوضہ ان کی حیثیت کو ظاہر کرتا ہے جو ہدایتکاروں میں کسی سپر اسٹار سے کم نہیں۔ ’آر آر آر‘ کو شمالی بھارت میں ’راجامولی کی فلم‘ کے طور پر فروغ دیا گیا حالانکہ فلم میں رام چرن اور جونیئر این ٹی آر جیسے بڑے ستارے موجود تھے۔

خیال رہے کہ ’باہوبلی‘ سیریز کی تاریخی کامیابی نے انہیں ملک گیر شہرت دلائی۔ ’باہوبلی 2‘ نے صرف ہندی میں 510 کروڑ روپے کمائے تھے اور چھ سال تک یہ فلم ہندی کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم رہی یہاں تک کہ 2023 میں ’پٹھان‘ نے یہ ریکارڈ توڑا۔

اسی طرح ’آر آر آر‘ نے بھی ہندی سنیما میں 270 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق راجامولی کے علاوہ کوئی اور ہدایتکار ان کے آدھے معاوضے کے قریب بھی نہیں پہنچتا جبکہ سندیپ ریڈی وانگا اور پرسانت نیل تقریباً 90 کروڑ روپے فی فلم لیتے ہیں۔

راج کمار ہیرانی کا معاوضہ 80 کروڑ روپے ہے جبکہ سکومار، سنجے لیلا بھنسالی، لوکیش کنراج اور سدھارتھ آنند تقریباً 40 کروڑ روپے یا اس سے زائد چارج کرتے ہیں۔

دوسری طرف کرن جوہر اور روہت شیٹی زیادہ تر اپنی فلمیں خود پروڈیوس کرتے ہیں اس لیے وہ معاوضہ نہیں لیتے بلکہ صرف منافع میں سے حصہ لیتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات