سابق اسرائیلی وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف یائرلاپیڈ نے کہا کہ اسرائیل کے داخلی سیاسی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔
ایک بیان میں اسرائیلی قائد حرب اختلاف یائرلاپیڈ نے کہا کہ ہم ایک سانحے کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اس بار یہ اندر سے آئے گا۔
انھوں نے کہا کہ اشتعال انگیزی جاری رہی تو سیکیورٹی کا کوئی بھی انتظام مؤثر نہیں ہوگا، ہم ایک تاریک اور خطرناک راستے پر گامزن ہیں۔
سابق اسرائیلی وزیزاعظم کے مطابق ہماری تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ حماس کی وجہ سے آیا، مگر اگلا سانحہ یہ پاگل پن بھری اشتعال انگیزیاں لے کر آئیں گے۔
انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسے روکو یہ تمہاری ذمہ داری ہے۔