36 C
Lahore
Monday, April 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ...

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے


کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی کپتان مقرر کی گئی ہیں، ٹیم میں چار ممالک کی کھلاڑی شامل ہیں۔پاکستان کی منیبہ علی، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ بنگلہ دیش کی شرمین اختر اور نگار سلطانہ، ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز، عالیہ علین اور شنیل ہنری ٹیم میں شامل ہیں۔اسکاٹ لینڈ کیتھرین برائس اور کیتھرین فریزر بھی ٹیم کا حصہ ہیں، اس کے علاوہ بنگلہ دیش کی رابعہ خان ریزرو کھلاڑی ہوں گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر لاہور میں ہفتے کو ختم ہوا تھا، پاکستان نے اپنے پانچوں میچ جیتے اور مین راونڈ کے لئے کوالی فائی کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات