23 C
Lahore
Monday, April 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کی اجتماعی قبر بن...

غزہ فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کی اجتماعی قبر بن چکا ہے، انجلینا جولی


انجلینا جولی : فوٹو فائل

امریکی اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ غزہ فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کی اجتماعی قبر بن چکا ہے۔

انجلینا جولی کے بیان پر انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ اور اقوامِ متحدہ کی سابق خصوصی سفیر انجلینا جولی نے ہفتے کے روز غزہ کے عوام سے یکجہتی کا ایک مضبوط پیغام دیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (میڈیسن فرنٹیئرز) کی ایک دل دہلا دینے والی رپورٹ شیئر کی، جس میں غزہ کو “فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کےلیے ایک اجتماعی قبر” قرار دیا گیا ہے۔

غزہ فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کی اجتماعی قبر بن چکا ہے، انجلینا جولی

انجلینا جولی نے دو دہائیوں تک اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے ساتھ بطور خیر سگالی سفیر خدمات انجام دیں، انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہیں۔

شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی افواج نے غزہ پر فضائی، زمینی اور بحری حملے دوبارہ شروع کردیے ہیں اور انہیں وسعت بھی دیا جارہا ہے اور امداد کو جان بوجھ کر روکا جا رہا ہے، جبکہ فلسطینیوں کی زندگیوں کو ایک بار پھر منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے۔

ادارے نے اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی مہلک کارروائیوں کو انسانی امداد اور طبی عملے کے لیے واضح خطرہ قرار دیا۔

رپورٹ میں اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر “غیر انسانی اور جان لیوا محاصرہ” ختم کریں اور فلسطینیوں، طبی عملے اور امدادی کارکنوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات