28 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ، بمباری سے 52 شہید، اسرائیلی ٹینک تباہ، متعدد فوجی ہلاک

غزہ، بمباری سے 52 شہید، اسرائیلی ٹینک تباہ، متعدد فوجی ہلاک


کراچی (نیوز ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی بمباری سے42فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ، حماس کے حملے میں اسرائیلی ٹینک اور بلڈوزر تباہ، متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس باقی اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں مکمل جنگ بندی چاہتا ہے ، انہوں نے اعتراف کیا کہ اگر مکمل جنگ بندی کا مطالبہ تسلیم کیا تو یہ اسرائیل کی ناکامی ہوگی، ان کا یہ مطالبہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ہزاروں اسرائیلی سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں اور قیدیوں کی واپسی کیلئے حماس کیساتھ جنگ بندی معاہدے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نےغزہ سٹی کے علاقے تفاح کے علاقے میں گھات لگا کر حملہ کردیا جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ،القسام کے مطابق حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ٹینک اور بلڈوزر کوتباہ کردیا گیا ، اسرائیلی فوج نے غزہ میں مار چ کے بعد پہلی بار اپنے ایک فوجی افسر کے ہلاک اور 5فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان اہلکاروں کو توپ شکن میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔عالمی غذائی پروگرام نے ایک فوری انتباہ جاری کیا ہے کہ غزہ کو اب خوراک کی ضرورت ہے کیونکہ لاکھوں افراد بھوک کے خطرے سے دوچار ہیں۔مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے اولڈ سٹی میں اسرائیلی فورسز نے مسیحی عبادت گزاروں پر پابندیاں عائد کردیںاور درجنوں خاندانوں کو ان کے گھروں تک پہنچنے سے روک دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات