31 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعمر شہزاد اور شانزے لودھی کی رخصتی کی ویڈیو منظر عام پر

عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی رخصتی کی ویڈیو منظر عام پر


پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دلکش اور مقبول ماڈلز عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی رخصتی کی دل چھو لینے والی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

عمر شہزاد اور شانزے لودھی نے رواں سال فروری 2025ء میں نکاح کے مقدس بندھن میں بندھ کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ 

ان کی پُروقار نکاح کی تقریب مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی ﷺ کے احاطے میں منعقد ہوئی، جس نے اس خوبصورت جوڑے کی شادی کو اور بھی بابرکت بنا دیا۔

عمر شہزاد اور شانزے لودھی اپنی شادی کی  تمام تقریبات میں نہایت شاندار اور خوش و خرم نظر آئے، ان کی رخصتی اور ولیمہ کی تقریبات کا بھی خوبصورت انداز میں انعقاد ہوا۔ 

رخصتی کے موقع پر عمر شہزاد اور شانزے لودھی نے روایتی لباس زیب تن کیا، جس میں دونوں نہایت شاندار اور باوقار دکھائی دیے، شانزے نے سنہری جھلملاتے سیکوئنز اور موتیوں سے سجا ہوا ڈل گولڈ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس پہنا جبکہ عمر شہزاد نے آف وائٹ اور ڈل گولڈ رنگ کی شیروانی زیب تن کی، جس کے ساتھ روایتی قُلہ بھی پہنا ہوا تھا۔

رخصتی کا لمحہ نہایت جذباتی تھا، شانزے لودھی اپنے والدین اور بھائی کے ساتھ گلے ملتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں، ان کے والدین اور بھائی بھی اپنی بیٹی اور بہن کی جدائی پر آنکھوں میں آنسو لیے ہوئے نظر آئے، یہ مناظر تقریب میں موجود ہر شخص کو جذباتی کر گئے۔

رخصتی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، اور مداح جوڑے کے لیے محبت بھرے تبصرے کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات