44 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشوہر نے بیٹیوں کے سامنے بیوی کا سر تن سے جدا کر...

شوہر نے بیٹیوں کے سامنے بیوی کا سر تن سے جدا کر کے اسے لیکر تھانے پہنچ گیا


شمال مشرقی بھارتی ریاست آسام کے ضلع چیرانگ میں ایک 60 سالہ شخص کو ہفتے کی شام اپنی 50 سالہ بیوی بائیجاینتی ہاجونگ کو قتل کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق تلخ کلامی کے بعد اس نے اپنی بیٹیوں کے سامنے اہلیہ کا سر تن سے جدا کردیا اور مقامی بلامگری پولیس پٹرولنگ پوائنٹ پر کٹا ہوا سر لے کر پہنچ گیا۔

ملزم کی شناخت بریتیش ہاجونگ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے جبکہ قتل کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہوسکے۔ 

خاندان کے ارکان کے مطابق ملزم مختلف معاملات پر غصے میں آجاتا اور اکثر بیوی پر تشدد کرتا تھا۔ 

قتل والے دن بھی دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد وہ اچانک بڑا سا چھرا نکال کر لایا اور اپنی بیوی کا سر تن سے جدا کر کے گھر سے نکل گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات