24 C
Lahore
Sunday, April 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروسی صدر کا ایسٹر پر یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا...

روسی صدر کا ایسٹر پر یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا اعلان


ماسکو(اے پی)روسی صدر ولادیمیرپوٹن نے ایسٹرپریوکرین کےساتھ دو روزہ عارضی جنگ بندی کا اعلان کرتےہوئے تمام فوجی کارروائیاں روکنے کاحکم دیا ہے،جنگ بندی آج اتوار سے پیر کی شام 6 بجے تک جاری رہے گی، صدرپوٹن نےاپنے چیف آف جنرل سٹاف والیری گیراسیموف کے ساتھ ملاقات کےدوران ایسٹرپرانسانی ہمدردی کی بنیاد پر 2روزہ جنگ بندی اور اس مدت میں تمام فوجی کارروائیاں روکنے کا حکم دیا۔ کریملن کےمطابق جنگ بندی اتوار کوشروع ہوگی اور پیر کی شام چھ بجے تک جاری رہے گی، پوٹن کامزیدکہنا تھاہمیں امید ہےکہ فریق مخالف ہماری پیروی کرے گا ، اس کےساتھ ہی انہوں روسی افواج کو دشمن کی جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزی کی صورت میں ردعمل دینےکیلئے تیار رہنے کی بھی ہدایت کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات