36 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان


فوٹو: سوشل میڈیا

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کی کپتان پاکستان کی فاطمہ ثنا کو مقرر کیا گیا ہے۔  

اس ٹیم میں چار ممالک کی کھلاڑی شامل ہیں جن میں پاکستان سے منیبہ علی، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال بھی موجود ہیں۔ 

بنگلادیش کی شرمین اختر اور نگار سلطانہ، ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز،  عالیہ علین اور شنیل ہنری جبکہ اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین برائس اور کیتھرین فریزر شامل ہیں۔ 

بنگلادیش کی رابیعہ خان اسی اعزازی ٹیم کی ریزرو پلیئر ہوں گی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر لاہور میں منعقد ہوا، جہاں قومی ٹیم نے اپنے تمام میچز جیت کر ویمنز ورلڈکپ کےلیے کوالیفائی کیا۔

قومی ٹیم کے علاوہ بنگلادیش ویمن ٹیم نے بھی ورلڈکپ کےلیے کوالیفائی کیا، جبکہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہوگئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات