کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری نے دکاندار کے خلاف کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ کراچی سے رجوع کر لیا۔
کنزیومر کورٹ نے دکان کے مالک کو نوٹس جاری کر دیے۔
درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ دکان کے مالک نے 20 فروری کو کپڑے تیار کر کے دینے کا وعدہ کیا تھا، مختلف اوقات میں دکان گیا لیکن کپڑے تیار کر کے نہیں دیے گئے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کپڑے وقت پر نہ ملے تو بھائی کی منگنی کے لیے دوسرا لباس خریدنا پڑا۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ وعدہ پورا نہ کرنے پر دکاندار پر 50 ہزار روپے اور ذہنی اذیت پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔