30 C
Lahore
Sunday, April 20, 2025
ہومقومی خبریںکمپٹیشن کمیشن نے قومی ایئرلائن سے ایک کروڑ روپے جرمانہ ریکور کرلیا

کمپٹیشن کمیشن نے قومی ایئرلائن سے ایک کروڑ روپے جرمانہ ریکور کرلیا


کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے قومی ایئرلائن سے ایک کروڑ روپے جرمانہ ریکور کرلیا، جرمانہ بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ریکور کیا گیا۔

کمپٹیشن کمیشن نے قومی ایئرلائن پر 2009 میں ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا، جرمانہ 2008 میں حج کرایوں میں 80 فیصد اضافہ پر کیا گیا تھا۔

سی سی پی کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن نے کمپٹیشن کمیشن کے آرڈر کے خلاف عدالت سے اسٹے لیا ہوا تھا، سپریم کورٹ نے معاملہ کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل کو بھجوا دیا۔

ایپلٹ ٹریبونل نے قوی ایئر لائن کے وکیل کی مسلسل عدم پیروی پر اپیل خارج کردی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات