37 C
Lahore
Saturday, April 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکرکٹ آسٹریلیا ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی تعداد میں کمی کا حامی

کرکٹ آسٹریلیا ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی تعداد میں کمی کا حامی


سڈنی (جنگ نیوز) کرکٹ آسٹریلیا کے نئے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہے کہ روایتی طرز کرکٹ کا معیار برقرار رکھنے کیلئے ٹیسٹ پلیئنگ ممالک کی تعداد کم کی جانی چاہیے۔ اس سے ٹیسٹ کرکٹ کے نتائج اور معیار بہتر ہوسکتے ہیں ۔ اپنے پہلے آئی سی سی اجلاسوں میں شرکت کے بعد ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بہادر بن کر سوچنا پڑے گا ۔ شاید ہر ملک کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت نہ ہو۔ میرا خیال ہے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے کچھ ہی ممالک کو اس فارمیٹ پر توجہ دیں ۔ البتہ یہ بہت ضروری ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ صرف آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت تک محدود نہ ہو۔ یہ ہماری بھی ذمہ داری ہے۔ ہم نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور پاکستان جیسے ممالک کے ساتھ ٹیسٹ میچز کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خراب روشنی کے باعث کھیل روکنے کا مسئلہ اب حل ہونا چاہیے، کیونکہ شائقین کرکٹ کیلئے سب سے اہم ہیں، فلڈ لائٹس اور جدید ٹیکنالوجی کے دور میں ہم کھیل جاری رکھ سکتے ہیں۔ تاہم اس مسئلے کا حل کھلاڑیوں کے مشورے کے بغیر ممکن نہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات