کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے جمعے کے میچ میں کراچی کنگز نے ٹیم میں 4تبدیلیاں کیں۔ ایمرجنگ کھلاڑی ریاض اللہ اور آل راؤنڈر عامر جمال نےکراچی کنگز کے لیے اپنا ڈیبو کیا۔ اوورسیز کیٹیگری کے محمد نبی، اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر میر حمزہ کی کراچی کنگز میں واپسی ہوئی۔ایڈم ملن، شان مسعود، فواد علی اور عرفات منہاس کو ڈراپ کیا گیا۔کوئٹہ کی ناقص بیٹنگ پر تماشائی سرفراز سرفراز کی آواز لگاتے رہے۔ ان کے ہاتھوں میں سرفراز احمد کی تصاویر بھی تھیں۔