27 C
Lahore
Sunday, April 20, 2025
ہومقومی خبریںکراچی میں نان اور چپاتی کی قیمتیں کم کر دی گئیں

کراچی میں نان اور چپاتی کی قیمتیں کم کر دی گئیں


— فائل فوٹو

کمشنر کراچی نے شہر میں نان اور چپاتی کی قیمتیں مقرر کر دیں۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 100 گرام کی چپاتی 10 روپے میں اور 120 گرام کا نان 15 روپے میں فروخت کیا جائے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ 150 گرام نان کی قیمت 17 روپے رکھی گئی ہے جبکہ 180 گرام کے نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تندور مالکان فوری نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں، قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سرکاری نرخ سے تجاوز کرنا قابلِ سزا جرم ہے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ اس حوالے سے شہری شکایت درج کرائیں، خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں ہو گی، نان اور چپاتی کے نرخ کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات