27 C
Lahore
Sunday, April 20, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی سی بی کو مینز کرکٹ ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ کی تلاش

پی سی بی کو مینز کرکٹ ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ کی تلاش


فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مینز کرکٹ ٹیم کےلیے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کردی، اشتہار بھی دے دیا گیا ہے۔ 

پی سی بی ویب سائٹ پر ہیڈ کوچ کا اشتہار جاری کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ عاقب جاوید کو ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ عاقب جاوید کو چیمپئز ٹرافی تک عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا، تاہم دورہ نیوزی لینڈ کےلیے انہیں مزید ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔ 

ذرائع نے بتایا کہ عاقب جاوید اب ہیڈ کوچ کےلیے دلچسپی نہیں رکھتے، وہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کےلیے دلچسپی رکھتے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کےلیے بھی اشتہار جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں: قومی مینز ٹیم کے حوالے سے آئندہ فیصلے ہوں گے، محسن نقوی

واضح رہے کہ ندیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ خالی تھا۔ 

ادھر ہیڈ کوچ کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی ایک بار پھر غیر ملکی ہیڈ کوچ کی طرف جا سکتا ہے۔

ہیڈ کوچ کے لیے لیول تھری کرکٹ کوچ کی اہلیت درکار ہے۔ 4 مئی تک ہیڈ کوچ کےلیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس محدود چوائس  ہے، ہیڈ کوچ کےلیے ملکی محدود چوائسز کےلیے پی سی بی ہچکچاہٹ کا شکار  ہے جبکہ غیر ملکی کوچ کی طرف پی سی بی کا رحجان زیادہ ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی سی بی کوچ کےلیے بڑے ناموں کی طرف نہیں جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات