39.1 C
Lahore
Sunday, May 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپیوٹن کا ایسٹر پر روس یوکرین جنگ میں عارضی جنگ بندی کا...

پیوٹن کا ایسٹر پر روس یوکرین جنگ میں عارضی جنگ بندی کا اعلان


فوٹو: فائل

روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر روس یوکرین جنگ میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ 

کریملن کے مطابق روس 19 اپریل شام 6 بجے سے 21 اپریل رات 12 بجے تک جنگ بندی پر عمل کرے گا، یوکرین کی جانب سے بھی جنگ بندی پر عمل کی امید رکھتے ہیں۔

کریملن کا کہنا ہے کہ روسی فوج یوکرین کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دے گی۔

روسی صدر پیوٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ عارضی جنگ بندی کے دوران یوکرین کا رویہ امن معاہدے کےلیے اس کی سنجیدگی ظاہر کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس ہمیشہ سے امن بات چیت کےلیے تیار رہا ہے، یوکرین تنازع کے منصفانہ حل کےلیے امریکا، چین اور دیگر ممالک کی خواہش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات