37 C
Lahore
Saturday, April 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان نے انٹرنیشنل کبڈی کپ جیت لیا

پاکستان نے انٹرنیشنل کبڈی کپ جیت لیا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابا گرو نانک انٹرنیشنل کبڈی کپ پاکستان ایگلز نے جیت لیا، فائنل میچ میں پاکستان ایگلز نے ایران کے لائنز آف تبریز کو54-26 سےشکست دی ۔ پاکستان ایگلز کو 20 لاکھ، لائنز آف ایران کو 15 لاکھ جبکہ بھارت کے ایس جی پی سی ٹائیگرز کو 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی، مہمان خصوصی پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین تھے۔ فائنل انڈین ٹائیگرز کے ساتھ ہونا تھا تاہم اس کے چار کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے ایران کو فائنل کھیلنے کا موقع مل گیا،کپتان انڈین ٹائیگر جرمن جیت سنگھ لڈا نے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سکریٹری محمد سرورکے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے چار کھلاڑی انجرڈ ہوگئے ہیں، چار کے ویزے نہیں لگ سکے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات