27 C
Lahore
Sunday, April 20, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان اور کینیڈا میں تجارت بڑھانے کا یہ بہترین وقت ہے: چوہدری...

پاکستان اور کینیڈا میں تجارت بڑھانے کا یہ بہترین وقت ہے: چوہدری شافع حسین


پنجاب کے وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین — فائل فوٹو 

پنجاب کے وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارت بڑھانے کا یہ بہترین وقت ہے۔

ان سے کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر ڈینیل آرسینلٹ نے ملاقات کی جس کے  دوران پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ کینیڈا کےسرمایہ کار پنجاب کے مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ جوائنٹ وینچر کر سکتےہیں، الیکٹرک وہیکلز، آئی ٹی، ٹیکسٹائل، زراعت، مائننگ اور اےآئی ترجیحی سیکٹر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قائدِ اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بنایا جا رہا ہے۔

پنجاب کے وزیرِ صنعت و تجارت نے بتایا ہے کہ کینیڈا میں جولائی میں بزنس کانفرنس ہو گی جس میں پاکستانی وفد شرکت کرے گا۔

کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ باہمی تجارت بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے، کینیڈا اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کےدرمیان روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کینیڈا پنجاب حکومت کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لیے تیار ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات