پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللّٰہ بابر کا کہنا ہے کہ پانی کا مسئلہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے تشویش ناک ہوگیا ہے۔
فرحت اللّٰہ بابر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا مسئلہ سندھ، پنجاب سمیت ملک بھر کا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کا گلیشیئر اور ہمالیہ کے پہاڑوں پر دارومدار ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 10 سال میں گلیشیئر 65 فیصد زیادہ پگھل رہے ہیں۔