30 C
Lahore
Sunday, April 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجیسا باپ ویسی بیٹی، سہانا خان نے بھی گھڑیوں میں سلمان خان...

جیسا باپ ویسی بیٹی، سہانا خان نے بھی گھڑیوں میں سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا


— اسکرین گریب

بالی ووڈ کے کنگ اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی و اداکارہ سہانا خان نے مہنگی گھڑیوں کی دوڑ میں انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کیسری 2 کے پریمیئر پر اداکارہ سہانا خان اپنی مہنگی ترین گھڑی کی بدولت توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اداکارہ کی مہنگی گھڑی کی سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچی ہوئی ہے، جسے انہوں نے اس سے قبل فلم نادانیاں کے پریمیئر کے موقع پر بھی پہنا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا خان کی اس گھڑی کی قیمت تقریباً 1.4 کروڑ روپے ہے۔

واضح رہے کہ صرف سہانا خان ہی نہیں بلکہ ان کے والد کنگ خان بھی مہنگی گھڑیوں کے شوقین ہیں۔

شاہ رخ خان کو مختلف مواقع پر 4.2 کروڑ روپے کی اوڈیمارس پیگیٹ اور 6 کروڑ روپے کی رچرڈ میلی ٹوربیون جیسی مہنگی گھڑیاں پہنے دیکھا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات