30 C
Lahore
Sunday, April 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبوتل میں بند پیغام 50 سال بعد دو بھائیوں کو مل گیا

بوتل میں بند پیغام 50 سال بعد دو بھائیوں کو مل گیا


تصویر سوشل میڈیا۔

بحیرہ کیریبئن کے جزیرے بہاماس کے الگ تھلگ ساحل پر واک کے دوران دو بھائیوں کو ایک بوتل کے اندر سے ایک پیغام ملا جو کہ 1976 میں میساچوسٹسس کے ایک 14 سالہ طالب علم نے تحریر کیا تھا۔

ان بھائیوں میں سے ایک کلنٹ بوفنگٹن جو کہ ساحل سمندر پر جانے کے حوالے سے خاصا تجربہ رکھتے ہیں اور انھیں شمالی امریکا اور کیریبئن سے  100 ایسے سو سے زیادہ پیغامات ملے چکے ہیں۔ 

انکا کہنا ہے کہ وہ اور انکے بھائی ایون چند ہفتے قبل جزیرہ بہاماس کے ایک ساحل پر گھوم رہے تھے تو انھیں یہ بوتل ساحل پر پڑی ملی۔ 

بوسٹن میساچوسٹسس کے ایک میڈیا ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ انکی واکی ٹاکی سے انکے بھائی کی آواز آئی جو کہہ رہا تھا کہ آپکو یقین نہیں آئیگا کہ مجھے یہاں سے کچھ ایسی چیز ملی ہے۔ 

انکے مطابق ایک پرانی بوتل جس کے اندر پیٹر آر تھامپسن نامی، پینٹاکٹ ریجنل جونیئر ہائی اسکول ویسٹ نیوبری میساچوسٹسس کے ایک 14 سالہ طالب علم کا تحریر کردہ نوٹ تھا، یہ نوٹ اس وقت تحریر کیا گیا جب وہ لڑکا اوشیونوگرافی کی کلاس لے رہا تھا، نوٹ میں کہا گیا تھا کہ کوسٹ گارڈ اس بوتل کو سمندر میں پھینکیں گے۔ 

بوفنگٹن برادران، تھامپسن سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہو گئے، تھامپسن نے کہا کہ اسے پیغام لکھنا تو یاد نہیں لیکن اسے اوشیونوگرافی کی کلاس اچھی یادیں ہے، اس نے کہا بڑی حیرت ہوئی کہ پچاس برس بعد یہ بوتل آپکو ملی ہے۔ اب یہ دونوں تھامپسن سے ذاتی طور پر ملکر اسے یہ بوتل لوٹائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات