37 C
Lahore
Saturday, April 19, 2025
ہومقومی خبریںبجلی کی مد میں وفاق ہمارا قرض دار ہے، ہمارا صوبہ بجلی...

بجلی کی مد میں وفاق ہمارا قرض دار ہے، ہمارا صوبہ بجلی بناتا ہے لیکن ہمیں ہی بجلی نہیں ملتی ، شاندانہ گلزار


رکن قومی اسمبلی و رہنماء پی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے قسم کھائی ہے خیبر پختونخوا میں انفرااسٹرکچر پر کام نہیں کرنا۔ بجلی کی مد میں وفاق ہمارا قرض دار ہے، ہمارا صوبہ بجلی بناتا ہے لیکن ہمیں ہی بجلی نہیں ملتی۔

پشاور میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شاندانہ گلزار اور معظم بٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی مد میں وفاق ہمارا قرض دار ہے، ہمارا صوبہ بجلی بناتا ہے لیکن ہمیں ہی بجلی نہیں ملتی، ہمیں 100 فیصد بجلی میں سے 10 فیصد بجلی چاہیے۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ معظم بٹ نے مائنز اینڈ منرلزبل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل کا مسودہ امریکا اور برطانیہ کے اشتراک سے بنا ہے۔ اے این پی نے خیبر پختونخوا میں اس بل کی مخالفت کی اور بلوچستان میں حمایت کی، ہمارے بھی کچھ ساتھیوں نے اس بل کی حمایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری کی شکل میں عوام کو تیار رہنا چاہیے۔

ایڈووکیٹ معظم بٹ کا کہنا تھا کہ کے پی اسمبلی میں اگر یہ بل منظور ہوا تو اسے چیلینج کرِیں گے اور اس قانون کو عدالت میں بھی چیلنج کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات